جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسپین میں منکی پوکس کے 59 کیسز رپورٹ

26 مئی, 2022 10:44

میڈریڈ : وزارت صحت کے مطابق اسپین میں منکی پوکس کے 59 کیسز رپورٹ کیئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے ملک کو ایک بار پھر نئی وباء کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے باعث صحت کے شعبے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ہے۔

وزیر صحت نے بتایا کہ پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے مزید 59 افراد میں منکی پاکس وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 171 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یورپی یونین کے مشترکہ خریداری معاہدے کے ذریعے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسین اور اینٹی وائرل ادویات حاصل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : مسافروں میں منکی پاکس کو روکنے کیلئے اسکریننگ کا آغاز

ان کا کہنا تھا کہ اس بیماری کا کوئی خاص علاج نہیں ہے، لیکن چیچک سے بچاؤ کی ویکسینیشن تقریباً 85 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بندر پاکس، جو عام طور پر مہلک نہیں ہوتا، بخار، پٹھوں میں درد، سوجن لمف نوڈس، سردی لگنا، تھکن اور ہاتھوں اور چہرے پر چکن پاکس جیسے دانے کا سبب بن سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top