جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں پولیس کارروائی، پی ٹی آئی کے 170 افراد گرفتار

25 مئی, 2022 16:12

کراچی : پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی 170 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے دھرنے اور احتجاج کی کوششیں جاری ہیں، جسے روکنے کے لیئے پولیس مصروف عمل ہے۔

پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شہر کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان سمیت مجموعی طور پر 170 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کا لانگ مارچ،پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس کا دھاوا

زیادہ تر گرفتاریاں ساؤتھ زون سے کی گئی ہیں، جن کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 کی خلاف وزری پر سختی سے کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top