مقبول خبریں
یاسین ملک کی ممکنہ سزا، اہلیہ مشعال ملک گھر میں گر کر بے ہوش
اسلام آباد : یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک صدمے کے باعث گھر میں گر کر بے ہوش ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارت میں قید کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی ممکنہ سزا کے باعث ان کی اہلیہ مشعال ملک غم سے نڈھال ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ رات گھر میں گر کر بے ہوش ہوگئیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : یاسین ملک کیس : جھوٹے مقدمے میں بھارتی عدالت کا فیصلہ غیر آئینی ہوگا : چوہدری سرور
اسلام آباد کے نجی اسپتال میں مشعال ملک کا چیک اپ کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مشعال ملک کو صدمہ پہنچا ہے۔ ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ مشعال ملک یاسین ملک کی سزا کے حوالے سے فکر مند ہیں اور کئی روز سے سو نہیں سکیں۔