جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مہنگائی کی وجہ عمران خان ہے، شہباز شریف نے ستائے عوام کو دو ہفتے میں ریلیف دیا : مریم

05 مئی, 2022 14:51

اسلام آباد : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی بلند ترین سطح پر ہونے کی وجہ عمران خان کی نااہلی ہے، شہباز شریف نے  چار سال سے ستائے عوام کو دو ہفتے میں ریلیف دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ معاشی دہشت گرد اپنی نالائقی کا ماتم کر رہے ہیں۔ سازشی ٹولے نے چار سال ملک لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی۔ اب چیخیں مار کے وقت گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی بلند ترین سطح پر ہونے کی وجہ عمران خان کی نااہلی ہے۔ تباہ معیشت،بے روزگاری کی وجہ عمران صاحب کی کرپشن ہے۔ گزشتہ دور میں آٹا، چینی، گھی، دوا، کھاد کی قیمت بلند ترین سطح پر رہی۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد نبویؐ کا واقعہ عمران خان کے کہنے پر ہوا، معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا : مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے 4 سال سے ستائے عوام کو دو ہفتے میں ریلیف دیا ہے۔ ایک کلو چینی کیلئے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی قطاریں نہیں لگیں۔ 4 سال بعد صرف دو ہفتے میں سستا آٹا، چینی اور گھی مل رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای سے کاروباری شراکت داریاں ہو رہی ہیں۔ عمران صاحب کا پھیلایا ہوا گند اور غلاظت صاف کر رہے ہیں۔ آج ایندھن کی قیمتوں کے بوجھ کی وجہ عمران صاحب ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top