جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرین سے مذاکرات میں ناکامی، روس کی زیادہ سے زیادہ علاقے پر قبضہ کرنے کی کوششیں

25 اپریل, 2022 09:56

لندن : رپورٹ کے مطابق روس کے صدر نے مذاکراتی عمل کی ناکامی کے بعد اب اپنی توجہ یوکرین کے زیادہ سے زیادہ علاقے پر قبضہ کرنے پر مرکوز کردی۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں دلچسپی چھوڑ دی ہے اور اب لگتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش پر توجہ مرکوز کیئے رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ماسکوا جنگی بحری ڈوبنے سے ایک رکن ہلاک، جبکہ 27 لاپتہ ہوئے : روس

پیوٹن، یوکرین کے ساتھ امن معاہدے کے خواہاں تھے، لیکن اب اپنے لوگوں سے کہہ چکے ہیں کہ انھیں کسی تصفیے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت اس وقت تعطل کا شکار ہوگئی، جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر بوچا اور ماریوپول میں شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام لگایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top