جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران کا ایندھن کی اسمگلنگ کرنے والے غیر ملکی جہاز اور عملے کو پکڑنے کا دعویٰ

25 اپریل, 2022 09:54

تہران : سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی گارڈز نے خلیج میں ایندھن کی اسمگلنگ کرنے والے بحری جہاز کو پکڑ لیا۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں ایندھن کی اسمگلنگ کرنے والے ایک غیر ملکی بحری جہاز کو پکڑ لیا اور اس کے عملے کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق گارڈز نے خلیج فارس کے شمال میں دو لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے ایک غیر ملکی جہاز کو پکڑا اور اسے بوشہر بندرگاہ کی طرف بھیج دیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ بحری جہاز کے عملے کے آٹھ ارکان، جو غیر ملکی ہیں، کو گرفتار کر کے بوشہر میں تفتیش اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ عملے کے افراد کی قومیتیں نہیں بتائی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top