جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان کے امن واستحکام کیلئے وفاقی حکومت بھرپور معاونت فراہم کریگی: وزیراعظم

23 اپریل, 2022 16:19

کوئٹہ: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے امن واستحکام کے لیے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کریگی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، سردار محمد اختر جان مینگل، وفاقی وزراء احسن اقبال مولانا عبدالواسع اسعد محمود اجلاس میں شریک تھے۔

کمانڈر 12 کور لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی چیف سیکریٹری آئی جی پولیس اے سی ایس داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کل ایک روزہ دورے پر بلوچستان جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن کی صورتحال باعث اطمینان ہے، بلوچستان کے امن واستحکام کے لیے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کریگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top