جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

23 اپریل, 2022 15:56

تہران : ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے ہفتے کی صبح ایران کے نیم فوجی انقلابی گارڈ کے ایک جنرل کو لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس میں ایک محافظ ہلاک ہو گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل حسین الماسی جنوب مشرقی صوبہ سیستان اور بلوچستان کے شہر زاہدان میں گھات لگا کر کیے گئے حملے میں محفوظ رہے۔ حکام نے کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، لیکن ان کی شناخت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں قید گزارنے والے سابق امریکی فوجی نے ایرانی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

یہ علاقہ، پاکستان اور افغانستان دونوں کا پڑوسی ہے، جہاں بلوچ عسکریت پسندوں اور ایرانی فورسز کے درمیان کبھی کبھار جھڑپیں بھی ہوتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top