جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران کا امریکی پیشکش کے باوجود جرنل سلیمانی کا بدلہ لینے کی کوششوں کو روکنے سے انکار

22 اپریل, 2022 13:32

تہران : ایرانی ایلیٹ فورس کا کہنا ہے کہ کمانڈر سلیمانی کے قتل کا بدلہ نہ لینے کا عہد کرنا، خیالی بات ہے، بدلہ لینے کی کوششوں کو نہیں روکیں گے۔

ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کا کہنا ہے کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کی شرط کے طور پر امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے اعلیٰ ترین جنرل کا بدلہ لینے کی کوششوں کو نہیں روکے گا، جو ایک اہم جوہری معاہدے کو بحال کرنے کا ایک اہم نکتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے کئی بار ہم سے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لینا چھوڑ دیں، کچھ پابندیاں ہٹا دیں۔ لیکن یہ ایک خیالی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں ایران کا اقوام متحدہ کے اقدام کا خیر مقدم

امریکہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اگر ایران 2015 کے جوہری معاہدے کے بعد پابندیوں میں نرمی چاہتا ہے تو اسے امریکی خدشات کو دور کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کو تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ہم نے بارہا [واشنگٹن پر] زور دیا ہے کہ ایران اپنی سرخ لکیروں کو ترک کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

خیال رہے کہ القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک امریکی ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top