جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روسی فوج نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر مکمل قبضہ کرلیا

17 اپریل, 2022 14:03

کیف: روسی فوج نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر مکمل قبضہ کرلیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق اسٹریٹجک ساحلی شاہر کو مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا ہے، فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد روسی افواج کے قبضے میں آنے والا یہ بڑا شہر ہے، روسی فضائیہ نے دارالحکومت کیف پر بھی حملے تیز کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی زمین کو نشانہ بنایا گیا تو کیف پر حملے تیز کر دیں گے : روس کی یوکرین کو دھمکی

دوسری جانب یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روسی یوکرین میں ہر چیز تباہ کردینا چاہتے ہیں، عالمی برادری کو روس کی جانب سے ایٹمی حملوں کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماریوپول شہر میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top