جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

طالبان نے اسکولوں طالب علموں اور اساتذہ پر ٹائی پہننے پر پابندی عائد کردی

16 اپریل, 2022 17:43

کابل : طالبان نے طلباء اور اساتذہ سے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے اسکولوں میں ٹائی پہننے کی اجازت نہ دیں۔

افغانستان کے وزارت تعلیم نے ایک سرکاری خط میں کہا ہے کہ اب طلباء اور اساتذہ کو اسکولوں میں ٹائی پہننے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا

واضح رہے کہ افغانستان میں سیکنڈری کی طالبات کے لیئے اسکول کے دروازے بند ہیں، جس کے باعث طالبان کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تاہم طالبان نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے پر کام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top