جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت : شوہر نے بیوی کے کہنے پر جنس تبدیل کروالی، بیوی نے طلاق کا مطالبہ کردیا

05 مارچ, 2022 13:18

نیو دہلی : شوہر نے بیوی کے کہنے پر اپنی جنس تبدیل کروا کر مکمل لڑکی بن گیا، جس کے بعد بیوی نے ہی اس کے ساتھ مزید رہنے سے انکار کردیا۔

بھارتی ریاست بھوپال میں کالج سے محبت میں گرفتار ہونے کے بعد چھپ کر شادی کے بعد ایک جوڑا بھارتی دارالحکومت دہلی منتقل ہوا اور دونوں نے نوکری حاصل کرنے کے بعد اچھی زندگی گزارنا شروع کردی۔ دونوں کی خوشحالی کو دیکھتے ہوئے خاندان نے بھی معاف کردیا اور ان کے ساتھ تعلقات بحال کر لیئے۔

شوہر نے اپنی بیوی کو اپنے آفس میں کام کرنے والی ایک ایسی لڑکی سے ملوایا جو پہلے ایک لڑکا ہوا کرتی تھی، اس لڑکی سے شوہر کی گہری دوستی تھی اور لڑکی کا اس کے گھر میں آنا جانا شروع ہوا اور جوڑے کے درمیان اکثر اس کا ذکر ہونے لگا۔

شوہر کو اپنی بیوی کا خیال تھا اسی وجہ سے اکثر فون کرتا، دیر ہونے پر خیریت معلوم کرتا، جس پر اس کی بیوی نے ایک دن اس سے کہا کہ تم ایک عورت کی طرح میرا خیال رکھتے ہو، بہت سارے سوال کرتے رہتے ہو، تمہیں اپنی جنس تبدیل کروا دینی چاہیے، تم ایسا کرو اور دیکھو، کیا احساس ہوتا ہے، کیسا لگتا ہے۔

جنس کی تبدیلی کا عمل ایک سال تک جاری رہا۔ اس وقت شوہر کی عمر 25 اور بیوی 23 سال کی تھی۔ ڈاکٹر نے ابتدائی طور پر ہارمونز کی تبدیلی کی دوائیاں دیں، جسے چند ماہ تک جاری رکھا گیا، جس کے باعث شوہر نے اپنے جسم میں تبدیلیاں محسوس کی اور پھر سرجری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں جنس کی تبدیلی کے رجحان میں اضافہ، مرد سے عورت بننے کا عمل تیز

جوڑا شروع میں تو خوب لطف اندوز ہوا اور بیوی نے شوہر کو اپنے کپڑے پہنا کر تیار کرنا شروع کردیا اور اسے اکثر بازاروں میں لے جاتی تھی اور سہلیوں سے اپنے شوہر کا تعارف ایک دوست کے طور پر کرتی تھی۔ خواتین کے پہنچاننے پر جوڑا خوش ہوتا تھا۔

شوہر بیوی کی فرمائش کے خاطر ایک سال کے علاج کے بعد ایک مکمل لڑکی بنا تو بیوی نے طلاق مانگ لی ہے۔ بیوی کا کہنا ہے کہ شوہر مجھے بچہ نہیں دے سکتا تو اب کسی کام کا نہیں ہے، مجھے اس کے ساتھ نہیں رہنا۔ مجھے اپنی جنسی تسکین نہیں مل رہی، جس کی مجھے بہت ضرورت ہے۔

بغیر کسی بغیر کسی ہارمونل علامات کے جنس کی تبدیلی خوش حال خاندان کو زندگی بھر کا درد دے گیا ہے۔ اب سمجھانے کے بعد بھی بیوی سمجھنے کو تیار نہیں اور نہ ہی شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، جبکہ شوہر اسے چھوڑنا نہیں چاہتا ہے۔

بیوی کے کہنے پر مذاق میں اٹھائے گئے ایک قدم کی وجہ سے دو خاندانوں کی زندگیاں تباہی کے دہانے پر ہیں۔ اچھی نوکری، خوش حال خاندان، پھر ایک فیصلے نے زندگی بدل دی اور یہ جوڑی اب چند دنوں میں ٹوٹ جائے گی، جس کا برقرار رہنا ممکن ہی نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top