جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کرکے دل جیت لیے : وزیراعلیٰ پنجاب

01 مارچ, 2022 11:10

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا اعزاز پی ٹی آئی حکومت کو حاصل ہوا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ‘لانگ مارچ’ کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، یہ ہے وہ تبدیلی، جو کپتان لا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف دیا گیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا اعزاز پی ٹی آئی حکومت کو حاصل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہتک عزت کا قانون موجود ہے، وزیر اعظم کی کسی نے معاونت نہیں کی : اسلام آباد ہائیکورٹ

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی ہونے سے دیگر اشیاء ضروریہ بھی سستی ہوں گی۔ عوام کو مزید خوشخبریاں دیں گے۔ وزیراعظم کا خطاب عوام کے احساس کا آئینہ دار ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ہی حقیقی عوامی لیڈر ہیں۔ وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام کا اعلان کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top