جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایلوویرا کے 9زبردست فوائد

18 مارچ, 2022 15:26

ایلوویرا کی مقبولیت کے پیش نظر اب اس سے تقریباً سب ہی لوگ واقف ہیں ۔یہ پود ادوائی خصوصیات کے باعث لوگوں میں زیادہ مقبولیت حاصل کرتاجارہاہے۔ایلوویرا کا پودا بڑی آسانی سے گھر میں اگایا جاسکتاہے اور تیزی سے بڑھتاہے اتناکہ اگر آپ اسے روز بھی استعمال کریں تو یہ ختم نہیں ہوتا۔

 

ایلوویرا کے لامحدور فائدے ہیں، ذیل میں ایلوویرا کے چند اہم فوائد درج ہیں جن سے آپ مستفید ہوسکتے ہیں۔

 

پیٹ اندر کرنے کے لئے : تین کھانے کے چمچ ایلوویراجیل،گرائپ فروٹ ایک کپ دونوں کو ملاکر بلینڈ کرکے پی لیں۔

 

روکھے بالوں کے لئے : دو چمچ ایلوویرا جیل،دوچمچ کوکونٹ آئل اور دو چائے کے چمچ کوکونٹ پیسٹ بلینڈ کرکے نہانے سے پہلے بالوں میں لگالیں بیس منٹ بعد دھولیں۔

 

پورز کو بند کرنے کے لئے : ایک چائے کاچمچ ایلوویراجیل اور لیموں کارس چند قطرے ملاکر چہرے پر لگائیں۔

سن برن کیلئے : یہ سن بلاک کاکام کرتاہے،دھوپ میں نکلنے سے قبل اسکا رس لگانے سے جلد، سورج کی تیز اورمضر شعاعوں سے محفوظ رہتی ہے۔

 

جل جانے کی صورت میں : جلنے کی صورت میں فوراً ایلوویرا کارس لگالیں۔جلن دوراور اسکے جراثیم کش اثرات زخموں کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں اورچھالے اور بھی ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

 

اس بارے میں پڑھیں : کھجور کے حیرت انگیز فائدے جانئے 

 

ناخنوں کے امراض : ناخنوں کے فنگس یا دیگرا مراض میں اسکاگودا لگاکر یااس کے رس میں روئی ڈبو کر ناخن پر رکھ کرپٹی باندھ لیں۔

 

میک اپ کے مضر اثرات سے بچاؤ :  ایلوویرا کا رس لگا کر دو سے تین گھنٹے کے بعد دھولیں۔رنگت نکھارتاہے اورجلد کو تروتازہ رکھتاہے۔

 

جوڑوں کے درد کے لئے : روزانہ ایک چمچ ایلوویرا کا گودا کھائیں جوڑوں کا درد دور ہوجائے گا۔اسکا ذائقہ (Taste) اچھانہیں ہوتااسکے لئے آپ اسے چبائیں نہیں بلکہ دواکی طرح منہ میں رکھیں اور پانی سے نگل لیں۔

 

قبض اور بواسیر : رات سونے سے قبل دوچمچ ایلوویرا کا گودا کھالیں قبض اور بواسیر دونوں مسائل حل ہوجائیں گے۔

 

نوٹ : اس بارے میں اپنےمعالج سے ضرور مشورہ کیجئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top