جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر بی جے پی کے حوالے کردیا ہے: سراج الحق

10 فروری, 2022 19:44

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکمران مودی کے فاشسٹ ہتھکنڈوں کا کوئی جواب نہیں دے سکے، پی ٹی آئی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر بی جے پی کے حوالے کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرناٹک کی مسلمان بیٹی نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، مسلمان بیٹیوں کو حجاب پہننے سے کوئی نہیں روک سکتا، اسلامی اقدار کی پاسداری امت کا فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکولر بھارت! مستقبل میں زعفرانی جھنڈا قومی پرچم بن سکتا ہے : بی جے پی لیڈر

سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ دنیا میں عیاں ہو چکا ہے، عالمی برادری کی بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی حکمران مودی کے فاشسٹ ہتھکنڈوں کا کوئی جواب نہیں دے سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر بی جے پی کے حوالے کردیا ہے، موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے کشمیر کاز سے بے وفائی کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top