جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ذہین بچے کی پیدائش کے لئے زمانہ حمل میں یہ غذائیں لیں

30 ستمبر, 2023 15:42

اگر آپ ماں بننے والی ہیں اور چاہتی ہیں کے آپ کا بچہ ذہین ہو تو آپ کو صحیح اور بھرپور غذا لینی ہوگی۔یہ بات تحقیق سے ثابت ہوتی ہے،دوران حمل صحیح غذا کا استعمال بچے کے دماغ کو طاقت ور بناتا ہے۔جدید تحقیق کے مطابق یہ غذائیں نہ صرف بچے کا حافظہ تیز کرتی ہیں بلکہ ذہنی مسائل جیسے الزائمرکی بیماری سے بھی محفوظ رکھتی ہیں

ذہین بچے کی پیدائش کے لئے زمانہ حمل میں لینے والی غذائیں:

 

ایک بچے کو نئی چیزیں سیکھنے اور آگے بڑھنے کے لئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔جس کے لئے اسے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔اپنے بچے کو مستقبل میں ذہین اور توانا رکھنے کے لئے دوران حمل یہ غذائیں کھائیں تاکہ مستقبل میں بچہ ذہین اور عقلمند ہو۔

 

بادام : بادام میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ موجود ہیں جو ذہنی نشو نماء کو تیز کرتے ہیں ۔اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا ہونے والا بچہ ذہین ہو تو اپنی غذا میں مٹھی بھر بادام بھی شامل کرلیں ۔اس کے علاوہ اخروٹ میں بھی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں اس لئے انھیں بھی حاملہ خواتین اپنی غذا میں شامل کرسکتی ہیں ۔

چکنائی والی مچھلی : سالمن اور میکریل مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ وافر مقدر میں ہوتا ہے۔جو بچے کی ذہنی نشونماء کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ہفتے میں دو یا اس سے زیادہ باریہ مچھلی ضرور کھائیں۔

 

اس بارے میں جانئے  : سلاجیت کے پوشیدہ فوائد 

 

بلیو بیریز : بلیو بیریز میں اینٹی اوکسی ڈنٹس ہوتے ہیں جن کی بناء پر بلیو بیریز بچے میں محسوس کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہیں ۔یہ پھل الزائمر اور دل کی بیماریوں سے بچے کی حفاظت کرتا ہے۔اگر آپ بلیو بیریز نہیں کھانا چاہتیں تو اس کے بدلے ٹماٹر،رس بیری،بلیک بیری اور پھلیاں لے سکتے ہیں ۔

 

انڈے : انڈوں میں امائنو ایسڈ کی ایک قسم کولین ہوتی ہے۔یہ بچے کی ذہنی صلاحیت اور یادداشت کو بڑھاتی ہے۔انڈوں میں پروٹین کی مقدار زیادہ اور کم کیلو ریز ہوتی ہیں ۔

پنیر : پنیر وٹامنD حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔وٹامن Dبچے کی ذہنی نشونماء کے لئے بہت ضروری ہے۔حاملہ خواتین میںوٹامن Dکی کمی کی وجہ سے پیداہونے والے بچے کاIQلیول کم ہوتا ہے۔اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے بچے کا IQلیول اچھا ہو تواپنے اندر وٹامن Dکی کمی نہ ہونے دیں۔اس کے علاوہ وٹامن Dحاصل کرنے کے لئے صبح کے وقت دھوپ میں بھی بیٹھیں۔

اس بارے میں جانئے : اسپغول کے فوائد 

 

پتوں والی سبزیاں : ہری سبزیوں جیسے پالک اور دالوں میں فولک ایسڈ ہوتا ہے۔یہ غذائی اجزاء بچے کے ذہن کو کسی طرح کا نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں ۔اس کے علاوہ فولک ایسڈ بچے کو ذہنی اور قلبی پیچیدگیوں سے بچاتا ہے۔

 

نوٹ :  اس متعلق اپنے معالج سے مشورہ ضرور لیجئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top