جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت فوجی ڈولفنز کرتی ہیں

01 فروری, 2022 12:51

دنیا کے سب سے تباہ کن ہتھیاروں کی حفاظت کے لئے ڈولفنز مچھلیاں تعینات ہیں، امریکا میں ایٹمی ہتھیاروں کے سب سے بڑے ذخیرے کی حفاظت گزشتہ تقریباً 50 سالوں سے تربیت یافتہ ڈولفنز ادا کر رہی ہیں۔

خبر کےمطابق، فوجی مقاصد کے تحت ڈولفنزکی تربیت کا عمل 1967 سے جاری ہے، فوجی ڈولفنز کو سمندری تہہ میں چھپائی گئی بارودی سرنگیں شناخت کرنے سے لے کر فوجیوں کی حفاظت اور امدادی کارروائیوں تک کی تربیت دی جاتی ہے۔

جہاں ڈولفنز دوستی کی علامت سمجھی جاتی ہیںِ وہیں ڈولفنز قدرتی طور پر طاقتور سماعت سے لیس ہوتی ہیں، جس سے وہ زیرِ آب دور دراز کی آوازیں سننے اور آواز کی مدد سے سمندر کی تاریک گہرائیوں میں موجود چیزوں کو دیکھنے اور شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کا چارجر خراب ہونے پر طیارہ رخ موڑنے پر مجبور

 

فوجی تربیت یافتہ ڈولفنز جیسے ہی کسی نامعلوم غوطہ خور یا دوسرے زیرِ آب خطرے کی شناخت کرتی ہیں تو فوراً اپنے نگراں کے پاس پہنچتی ہیں جو انہیں لائف جیکٹ جیسا ایک آلہ دیتا ہے۔

اس آلے کو لے کر وہ تیزی سے تیرتی ہوئی اس فرد یا چیز کو آلے میں جکڑ دیتی ہیں جس سے سمندر کی گہرائی میں موجود شخص یا چیز سطح پر آ جاتی ہے۔

ڈولفنز کا ایک خاص دستہ بینگر، واشنگٹن کی تنصیبات پر پہرہ دیتا ہے، جہاں ایٹمی ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ ڈولفنزکا یہ خصوصی دستہ فوجیوں کو فوری خبردار کرتا ہے یا پھر ازخود کارروائیاں بھی کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top