جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کھجور کے حیرت انگیز فائدے جانئے !

01 اکتوبر, 2023 15:00

کھجوریں ذائقہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی بہت کارآمد ہوتی ہیں ۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کھجور کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات سے بھرپور کھجور سردیوں سے ہونے والی موسمی بیماریوں کا بہترین علاج فراہم کرتی ہے۔ کھجور میں شوگر، وٹامنز اور پروٹین ہوتے ہیں، جو صحت کے لیے فائدے مند ہوتے ہیں۔

 

کھجور کے حیرت انگیز فائدے جانئے :

 

-کھجور انسانی قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔ کھجور کے استعمال سے سردیوں کی بیماریوں جیسے نزلہ اور کھانسی سے بچا جا سکتا ہے۔

ٓ-کھجور میں پروٹین کے ساتھ ساتھ غذائی ریشہ اور وٹامن B1, B2, B3, B5, A1 اور c بھرپور ہوتے ہیں۔ کھجور میں کولیسٹرول نہیں ہوتااور چربی کی سطح بہت کم ہوتی ہے۔ اس میں موجود یہ تمام عناصر صحت کو برقرار رکھنے میں بہت موثر ہوتے ہیں۔

دمہ کے مریضوں کو سردیوں میں بہت زیادہ پریشانی ہوتی ہے، ایسے مریضو ں کو کھجور کا استعمال کرنا چاہیے۔

کھجوریں رات کو سونے سے پہلے پانی میں بھگو کر صبح کھانے سے قبض کی پریشانی میں آرام آجاتا ہے۔

کھجور کو رات کو بھگو کر صبح دودھ یا گھی کے ساتھ کھانے سے جسم میں خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔

 

یہ پڑھیں : ویاگرا ٹیبلٹ نے کووِڈ 19 سے متاثرہ خاتون کی جان بچا لی

 

لو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو گائے کے دودھ کے ساتھ2 سے 3 کھجوریں کھائیں، بلڈ پریشر نارمل رہے گا۔

کھجور انسانی جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اس میں وٹامن سی اور وٹامن ڈی پایا جاتا ہے جو جلد کو ہموار بنانے میں مدد دیتا ہے۔

کھجور جلد کے د وسرےمسائل سے بھی بچاتی ہے جو کہ عمر کے ساتھ ساتھ پیدا ہوتے ہیں، دوسرے لفظوں میں کہا جائے تو کھجور میں اینٹی ایجنگ پراپرٹی بھی ہوتی ہے۔

البتہ کھجور کے فائدوں کے ساتھ کچھ نقصانات بھی ہیں  جیسے کےاگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو آپ کو کھجور کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔ زیادہ پوٹاشیم گردے کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

جن لوگوں کو اسہال کا مسئلہ ہے وہ کھجور کھانے سے گریز کریں۔

جن لوگوں کو الرجی کا مسئلہ ہے، انہیں بھی کھجور کا استعمال کم مقدار میں کرنا چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top