جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں پولیو مہم کا آغاز

10 دسمبر, 2018 17:45

آئی جی سندھ کی جانب سے کراچی پولیس کو پولیو مہم کے موقع پر سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات کے بعد سندھ پولیس کے افسران بھی پولیو مہم میں شریک ہو گئے۔

کراچی میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے موقع پرآئی جی سندھ کی جانب سے پولیس کو رہنما ہدایات جاری کر دی گئیں۔ پولیو ڈراپس مہم کی سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر مضبوط روابط کے تحت یقینی بنانے سمیت ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آؤٹر کارڈن کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام یوسیز میں پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داری تفویض کرنے کی ہدایات جاری کیں گئیں۔

اسی حوالے سے ضلع ملیر میں ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ملیر کےساتھ ڈپٹی کمشنر ملیر بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی ملیر نے پولیو کے خاتمے کیلئےپولیو ورکرز کی ہر ممکن تعاون اور تحفظ کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ضلع ملیر میں جاری پولیو مہم کے دوران ہر گھر جہاں پانچ سال سے کم عمر بچے ہیں یقینی طور پر پولیو کے قطرے پی سکیں گے۔

انہوں نے پولیو سے بچاؤ مہم کا حصہ بننے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ضلع ملیر سے اس مہم کے دوران زیرو ریفیوزل کا پیغام جائے اور ضلع کا ہر بچہ پولیو جیسی لاعلاج بیماری سے محفوظ رہ سکے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top