جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نارنجیوں سے یادداشت کی کمی اور پاؤں سن کی بیماری کو دور کر سکتے ہیں

09 دسمبر, 2018 20:53

روپوٹ قمبر عابد: موسمِ سرما میں نارنجیاں ہر جگہ عام ملتی ہیں اور لوگ اس پھل سے لطف اندوز ہوتے اورخدا نے اس پھل میں بہت سے فائدئے بھی پیدا کیئے ہیں ۔

وہ افراد جن کے ہاتھ پاؤں سن رہتے ہیں وہ ایک ماہ تک نارنجی کا رس پئیں تو اس سے یہ کیفیت جاتی رہتی ہے اور دوم اس کا جوس ڈیمنشیا سمیت کئی امراض کو لاحق ہونے سے روکتا ہے۔

ماہرین نے مسلسل 20 سال تک 28 ہزار افراد کا جائزہ لیا جس میں پھل اور سبزیوں کے دماغی قوت اور صحت سے تعلق کی تصدیق کرنا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اگر کوئی مرد روزانہ اورنج جوس کے ایک چھوٹے گلاس پینے کو معمول بنالے تو اس سے حافظہ متاثر ہونے کا خدشہ 47 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

یادداشت میں رکاوٹ، سمجھنے اور فیصلہ کرنے میں مشکلات اور دیگر کیفیات دماغی عارضے کی وجہ ہوسکتی ہیں جو آخر کار جان کا خطرہ بن جانے والے ڈیمنشیا بیماری کو بھی جنم دیتی ہیں۔ اس وقت دنیا میں کروڑوں افراد اس مرض کے شکار ہیں۔ ڈیمنشیا کو یادداشت چرانے والا مرض بھی کہا جاتا ہے جس کا کوئی علاج موجود نہیں ہے۔اس تحقیق سے وابستہ مرکزی سائنس داں چانگ زینگ یوآن کہتے ہیں کہ نارنجی اور کینو کا رس، پھل اور سبزیوں کو طویل عرصے تک استعمال کیا جائے تو دماغ پر اس کے بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ا

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top