جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کھیل کا میدان بہتر ہے جنگ کے میدان سے !!

25 اکتوبر, 2021 15:40

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھارت کےخلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد فتح حاصل کرلی ۔ایسی فتح جس نے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو حیران کردیا اور بھارتی شائقین کو پریشان کردیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے میچ جیتا اور ایسا جیتا کے پڑوسی ملک میں کہرام برپا ہوگیا ۔

 

پاکستان اور انڈیا کا کرکٹ میچ صرف کھیل نہیں ہے بلکہ جذبات کا، غصے کا، برداشت کا،مقابلہ ہے ، یہ میچ گراونڈ میں گیارہ ،گیارہ کھیلاڑی کھیلتے ہیں مگر دونوں ملکوں کی عوام کا پسینہ گھروں میں بیٹھے بیٹھے نکلتا ہے۔

بہرحال ورلڈ کپ کا میچ تھا اور پریشر صرف ٹیم پرہی نہیں، دونوں ملکوں کی عوام پر بھی تھا۔ میچ ہوااور کمال ہوا، پہلے انڈیا نے بیٹنگ کی اور پاکستان کو ٹارگٹ دیا،بابر اور رضوان کی جوڑی نے پورا ٹارگٹ بڑے سکون و تحمل کے ساتھ پورا کردیا۔

 

کھیل کا میدان بہتر

 

بعد از فتح انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آگے بڑھ کربابر اور رضوان سے ملے ،رضوان سے باقاعدہ گلےملے اور مبارکباد بھی دی اور مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا۔ وہ تصویر دنیا بھر میں دیکھی گئی اور انسان دوست لوگوں نے اس پر خوشی کا اظہاربھی کیا۔

 

یہ ہی نہیں مہندرا سنگھ دھونی کی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی اور اسے بھی لوگوں نے خوب پسند کیا۔

 

انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ کا میدان کئی بار لگا ہے لیکن اس میں انسانی جان و مال کا نقصان ہوا ہے ۔ لیکن کرکٹ کا میدان کئی بار سجا ہے جس کے اختتام پر نقصان کچھ نہیں ہوا البتہ کھیل کی جیت ہوئی۔

 

کھیل کا میدان بہتر

 

کل بھی کرکٹ میچ ہوا اور دونوں ملکوں کی عوام اس کرکٹ میچ کو لے کر کافی گھبراہٹ کا شکار تھی۔ میچ ہوا اور پاکستان کی جیت پر ختم ہوا۔ لیکن اس میدان میں دونوں طرف کے کھلاڑی آگے بڑھ کرایک دوسرے سے گلے ملے اور ایک خوبصورت پیغام دونوں ملکوں کی عوام کو دے گئے کہ یہ کھیل کا میدان ہے اور یہاں نفرت نہیں محبت پھیلائی جاتی ہے۔

 

کھیل کا میدان ہو یا فن کا میدان ، یہ دونوںہی میدان کسی بھی قوم کے لئےقابلیت ثابت کرناکابہترین وسیلہ ہوتے ہیں۔ کھلاڑی اور فنکار کسی بھی ملک کے ہوں امن کے سفیر ہوتے ہیں، انکی سرحد ضرور ہوتی ہے مگر اظہار کے لئے حد مقرر نہیں ہوتی ہے۔ جو لوگ کھیل اور فن کے نام پر نفرت پھیلاتے ہیں یقینا وہ جہالت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

 

ہم نے نفرت پھیلانے کے مظاہرے پڑوسی ملک کی جانب سے اکثر دیکھیں ہیں کہ جب ہمارے فنکار وں کے خلاف سازشیں رچی گئی تو کبھی ہمارے کھیل کے میدانوں کی روشنیوں کو بجھانے کی کوشش کی گئی۔

 

کھیل کا میدان بہتر

چند ہفتے پہلے بھی اس طرح کی سازش رچی گئی تھی جس کے باعث ہمارے آباد ہوتے کھیل کے میدان ایک بار پھر ویران ہوگئے تھے۔ سازش بے نقاب ہوئی اور بڑے ملک کی چھوٹی حرکت نے کھیل کو نشانہ بنا کر جہالت اور کج فکری کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی اپنا آخری پی ایس ایل کونسی ٹیم کیجانب سے کھیلیں گے؟

 

بہرحال پڑوسی ملک سے درخواست یہ ہے کہ ویسے تو پوری دنیا میں آپ پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں ، لیکن ہمت کریں اور کھیل کے خلاف سازشیں ختم کریں  اور اگر کچھ کرنا کا ارادہ ہے تو کم سے کم کھیل کےمیدان میں مقابلہ کیجئے اگر ہم ہار بھی گئے تو مبارکباد ضرور دینگے۔

 

کرکٹ کا میدان ہویا فن کا میدان ،پاکستانی اس میں بہت بلندی پر ہے۔ ہمارے پاس وسائل بھی کم ہے ، ہمارے خلاف سازشیں بھی بہت ہیں ، ہمارے خلاف پروپیگنڈا بھی بہت زیادہ ہے ۔

 

مگر ان سب منفی معاملات کے باوجود پاکستانی ان میدانوں میں ایسے ایسے قابل فخر کارنامے دکھاتے ہیں کہ دنیا حیران رہ جاتی ہےاور اس کا عملی مظاہرہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کرکے دکھادیا اور دنیا ششدر رہ گئی۔

 

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔



[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top