جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

موجودہ انتشار، نفاق اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہؐ میں ہے : صدر مملکت

19 اکتوبر, 2021 09:22

اسلام آباد : صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ موجودہ انتشار، نفاق اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہؐ میں ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ حضورﷺ نے مساوات، بھائی چارے، عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا۔ آپﷺ رنگ، نسل، خاندان، زبان اور وطن سے بالاتر ایک ملت کا قیام عمل میں لائے۔

یہ بھی پڑھیں : جشن عید میلاد النبیؐ، قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی معافی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ موجودہ انتشار، نفاق اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہؐ میں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضورﷺ کو معبوث فرما کر انسانیت پر احسان فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپؐ کی اطاعت و فرمانبرداری دونوں جہانوں کے لیے کامیابی کی کنجی ہے۔ حضورﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ آپﷺ کا یہ اعجاز ہے جانی دشمنوں کو ایک دوسرے کا خیر خواہ بنادیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top