جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران صاحب آپ سے نہیں چل سکتا، ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں، استعفیٰ دیں : مریم اورنگزیب

18 اکتوبر, 2021 14:11

اسلام آباد : مریم اورنگزیب نے پیٹرول کی بڑھتی قیمت اور مہنگائی پر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ سے ملک نہیں چل سکتا، ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں، استعفیٰ دیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب ڈالر کی قیمت 173، مہنگائی کی قیامت اور معیشت کی تباہی، تین سال میں ملک کا حال کیا سے کیا کر دیا۔ عمران صاحب آپ سے ملک نہیں چل سکتا، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔ اس ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں، استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا۔ ملکی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے منفی میں پہنچا دی، شرم کریں، بجلی کی قیمت 11 روپے سے 24 روپے یونٹ کر دی گئی۔ گیس کی قیمت 600 سے 1400 پر پہنچا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے مذاکرات پر تحفظات، حکمرانوں کو مہنگائی کا احساس ہی نہیں : شیری رحمان

ان کا کہنا تھا کہ آٹا 35 سے 80، چینی 53 سے 120 ہوگئی۔ نواز شریف کے پانچ سال عوام کو چینی 55 ملتی رہی۔ عمران صاحب آپ کے دور میں گھی 142 اور خوردنی تیل 340 ہوگیا۔ پیٹرول 70 سے 138، ڈیزل 75 سے 135 پر پہنچا دیا۔ دوائی کی قیمت میں 300 فیصد ظالمانہ اضافہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ چائے کی قیمت 10 سے 25 کردی، نان کی قیمت 8 سے 25 ہوگئی، یہ کیا غریبوں کا احساس؟ تین سال میں عمران صاحب نے جھوٹ پہ جھوٹ بولا، قوم کو دھوکے پر دھوکہ دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کی فارن پالیسی، ملک کی خارجہ اور معاشی پالیسی، ملک کے قومی اداروں کو متنازعہ اور اُن کا تماشہ بنا دیا گیا۔ تین سال میں ملک کو تاریخی مقروض کر دیا ہے۔ تین سال میں روزگار کا جنازہ نکال دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top