جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شوکت ترین وزیراعظم کے مشیر مقرر، خیبر پختونخوا سے سینیٹر بنانے کا فیصلہ

18 اکتوبر, 2021 13:32

اسلام آباد : شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا، خیبر پختونخوا سے سینیٹر بنایا جائے گا۔

پاکستان کے خزانے کی ذمہ داری سنبھالنے والے شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

دوسری طرف وفاقی حکومت نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو خبیر پختونخوا سے سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم ان کے لئے مستعفی کون ہوگا؟ اس متعلق فیصلہ نہ ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں مزید 107 افراد ڈینگی سے متاثر

وزیر خزانہ شوکت ترین کو جنرل نشست پر سنیٹر بنایا جائے گا، حکومت نے 2024 کو ریٹائرڈ ہونے والے سنیٹرز سے استعفیٰ لینے پر غور شروع کردیا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر فدا محمد اور ایوب آفریدی کی مدت 2024ء میں ختم ہورہی ہے، وفاقی حکومت نے سینیٹر فیصل جاوید سے استعفیٰ لیکر معاون خصوصی بنانے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top