جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں کورونا کیسز کی شرح اور اموات میں نمایاں کمی

17 اکتوبر, 2021 11:26

ملک میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، مزید 17 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں، کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 269 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا سے مزید 24 اموات

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 720 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 831 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی نے بتایا کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.60 فیصد رہی، ملک بھر میں ایک ہزار 958 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top