جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

این سی او سی کا پیر سے ملک بھر میں 100 فیصد حاضری کیساتھ اسکول کھولنے کا اعلان

07 اکتوبر, 2021 19:00

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے 11 اکتوبر سے اسکول مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیر سے پورے ملک میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا کے ایک ہزار 453 نئے کیسز، 46 افراد جاں بحق

اب کورونا کیسز میں کمی کے باعث ایک دن کا وقفہ ختم کردیا گیا ہے اور اب بچے 100 فیصد حاضری کے ساتھ پورا ہفتہ اسکول جائيں گے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top