جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اپوزیشن کو اپنا لیڈر آف اپوزیشن تبدیل کرنا چاہیئے: فواد چودھری

05 اکتوبر, 2021 19:27

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو اپنا لیڈر آف اپوزیشن تبدیل کرنا چاہیے، شہبازشریف خود نیب کے ملزم ہیں، شہبازشریف سے پوچھ کر اگلا چیئرمین نیب نہیں لگایا جاسکتا۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال پر غور ہوا، مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، مردم شماری میں نادرا کی بھی مدد لی جائے گی، ڈیفیکٹو طریقہ کار کے مطابق کرفیو لگا کر لوگوں کو گنا جاتا ہے، کابینہ کے اجلاس میں ڈیفیکٹو طریقے پر گفتگو رہی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ﷺ کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، عید میلاد النبی ﷺ پرقیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی جائے گی، بابراعوان نے کابینہ کو ای وی ایم پر بریفنگ دی، اپوزیشن کے ساتھ ای وی ایم پر مذاکرات جاری رہیں گے، چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈورا لیکس؛ تحقیقات کیلئے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا

ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز کے معاملے پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی گئی، پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں، ان میں ایک وہ ہیں جنہوں نے ویلتھ ڈکلیئریشن کرائی، عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے میڈیکل طلبا کیلئے ٹیسٹ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے، کچھ ممالک نے پاکستان کی ڈگری ماننے سے ہی انکار کردیا ہے۔ یہ نظام امریکا سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں کامیابی سے رائج ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ طالبعلموں کے لیے داخلہ ٹیسٹ کے دوران کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کا انتظام کرنا ممکن نہیں، ایم ڈی کیٹ کا فارمولا پوری دنیا میں چلا رہا ہے،

سردیوں میں اضافی بجلی استعمال پر 7روپے فی یونٹ ڈسکاؤنٹ ملے گا، چاہتے ہیں کہ بجلی کی فروخت میں اضافہ ہوا ور گیس کی بچت ہو، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب سے متعلق معاملہ آج زیر بحث نہیں آیا، چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس مکمل ہوگیا ہے، چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس کل لائیں گے، اپوزیشن کو اپنا لیڈر آف اپوزیشن تبدیل کرنا چاہیے، شہبازشریف خود نیب کے ملزم ہیں، شہبازشریف سے پوچھ کر اگلا چیئرمین نیب نہیں لگایا جاسکتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top