جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

طالبان سے بات کی ابتداء ہوگئی، جو ہتھیار پھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں : شیخ رشید

02 اکتوبر, 2021 12:51

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دنیا ہم سے بات کر رہی ہے، جو ہتھیار پھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عالمی منظر نامہ تبدیل ہونے جا رہا ہے۔ جو ہتھیار پھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں۔ مہنگائی کا مسئلہ حل کریں گے۔ پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن سے بات کرنا توہین اور طالبان کو این آر او دینے کی بات کررہا ہے : رانا ثناءاللہ

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو ڈالر ہولڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔ بھارت بھی بات چیت سے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے گا تو بات کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک طالبان سے بات چیت کی ابتداء ہورہی ہے۔ ہم ایسی پوزیشن پر بیٹھے ہوئے ہیں کہ دنیا ہم سے بات کر رہی ہے۔ ہماری منصوبہ بندی دو چار سال کی نہیں 20 سال کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top