جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عجیب الخلقت مچھلی جال میں پھنس گئی، لوگ حیران

18 ستمبر, 2023 14:36

تلنگانہ: بھارت ریاست تلنگانہ میں ماہی گیر کی جال میں ایسی ایک عجیب الخلقت مچھلی پھنس گئی، جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

یہ عجیب الخلقت مچھلی ضلع جگیتال کے منڈل میٹ پلی آتماکور گاؤں کے ایک ماہی گیر کے جال میں پھنسی، جسے دیکھنے کے لئے دو دراز سے لوگ آرہے ہیں، نایاب مچھلی کی اطلاع ما ہی گیری حکام کو بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آکٹوپس نے غوطہ خوروں کو گلے لگا لیا، ویڈیو دیکھیں

موقع پر پہنچنے کے بعد ماہی گیری حکام نے بتایا کہ اسے شیطانی مچھلی کا کہا جاتا ہے، تلنگانہ اور کسی مقام پر یہ مچھلی بہت کم دکھائی دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شارک مچھلی کی تعداد میں 85 فیصد تک کمی

حکام نے بتایا کہ شیطانی مچھلی کے جسم پر سیاہ دھبے اور کانٹے ہوتے ہیں، مچھلی کا منہ نیچے کی جانب ہوتا ہے اور اس کے جسم پر گوشت نہیں ہے اور اسکی جلد کانٹوں سے ڈھکی ہوئی ہے، اور اس کی جلد ہر طرف کمبل سے ڈھکی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top