جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت مقبوضہ کشمیر کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے : مشعال ملک

05 اگست, 2021 12:12

اسلام آباد : مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت پہلے بھی ناکام ہوا اور آگے بھی ناکام رہے گا، بھارت حقوق چھین کر مقبوضہ کشمیر کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

کشمیری رہنماء مشعال ملک نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم اہل جنوں ہیں ہم سے غلامی کی امید نہ رکھ، ہم مر جاتے مگر کسی ظالم کی بیعت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری 70 سال سے بھارتی افواج کی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ 2 سال قبل 5 اگست کو مودی کی خونی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی طور پر زمینوں پر قبضہ شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں : محمود خان

ان کا کہنا تھا کہ بھارت حقوق چھین کر مقبوضہ کشمیر کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ بَھارت مَقبوضَہ کَشمِیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو پوری دنیا تک پہنچائیں۔ بَھارت کشمیر میں پہلے بھی ناکام ہوا اور آگے بھی ناکام رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top