جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں کورونا کے کیسز 5 ہزار سے متجاوز، مزید 60 زندگیوں کے چراغ بھی گل

05 اگست, 2021 09:24

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا سے متعلق تمام قسم کے اعداد و شمار میں اضافہ ہوگیا، عالمی وباء کے باعث مزید 60 افراد موت کی نیند سو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 62 ہزار 462 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 5 ہزار 661 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 60 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے دوران حالات کسی جنگ سے کم نہیں : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی، جبکہ اب تک 10 لاکھ 53 ہزار 660  کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 22 فیصد رہی۔ اس وقت ملک میں کورونا میں مبتلاء 4 ہزار 50 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top