مقبول خبریں
نائجیریا میں مسلح گروہوں کا حملہ، بارہ افراد ہلاک
ابوجا : نائجیریا میں مسلح گروہوں کی جانب سے حملے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔
نائجیریا میں شدت پسندوں اور قبائلی تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق مسلح گروہوں کی جانب سے صوبہ کادونہ کے علاقے کاورو کے دیہاتوں پر حملہ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : افریقا: فضائی حادثے میں نائجیرین فوج کے سربراہ جاں بحق
مسلح افراد کے حملے کے لیئے موٹر سائیکل کے استعمال کے باعث حکومت نے متاثرہ صوبوں میں موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی لگا رکھی ہے، تاہم یہ پابندی دہشت گردوں کو اپنے عزائم کی تکمیل سے روکنے میں کارگر ثابت نہیں ہو سکی ہے۔