جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نوازشریف اور بینظیر نے مجھے پارٹی جوائن کرنے کا کہا تھا: وزیراعظم

03 اگست, 2021 22:42

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے آصف زرداری اور نواز شریف کو چیلنج کیا، دونوں کی کرپشن جانتا تھا اس لیے اپنی الگ پارٹی بنائی، نوازشریف اور بینظیر نے مجھے پارٹی جوائن کرنے کا کہا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کا اسلام آباد میں کتاب کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست کا مجھے کوئی آئیڈیا نہیں تھا، عالمی سیاست تھوڑی بہت سمجھتا تھا، مقامی سیاست نہیں آتی تھی،

4 سال کی عمر میں لوگوں کو پانی میں دیکھا تو سمجھا گہرا نہیں ہوگا، لوگوں کو دیکھ کر میں نے بھی پانی میں چھلانگ لگادی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چھلانگ لگانے کے بعد میں پانی میں نیچے چلا گیا، سیاست میں نے سوئمنگ کی طرح سیکھی، کرپشن کے خلاف اپنی سیاست کا آغاز کیا اور الگ پارٹی بنائی، میں نے آصف زرداری اور نواز شریف کو چیلنج کیا، دونوں کی کرپشن جانتا تھا اس لیے اپنی الگ پارٹی بنائی، نوازشریف اور بینظیر نے مجھے پارٹی جوائن کرنے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جب حکمران طبقہ کرپٹ ہوجاتا ہے تو ملک تباہ ہوجاتا ہے: وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ قومیں ہمیشہ ان کو یاد رکھتی ہیں جو قوم کے لیے کچھ کرکے جاتے ہیں، قائد اعظم اپنی ذات کے لیے نہیں قوم کے لیے سوچتے تھے، ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ عزت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے، کسی بھی بڑے کام اور مقصد کے لیے مثبت سوچ اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 12 موسم ہیں، سیاحت کے لیے کئی مقامات ہیں، پاکستان سیاحت سے بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے، انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ نہیں چل سکتا، پاکستان میں ایک طبقہ ہے جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ایک خاص طبقے پر جب ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو حکومت گرانے کی دھمکی دیتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے وہ ممالک آگے نکل جاتے ہیں، ہر سال ایک ہزار ارب ڈالر غریب ملکوں سے چوری ہوکر امیر ملکوں میں جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top