مقبول خبریں
محکمہ صحت سندھ کا 12 موبائل اسپتالوں کو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
کراچی: محکمہ صحت سندھ نے 12 موبائل اسپتالوں کو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق اس سہولت سے تمام شہری استفادہ حاصل کرسکیں گے، اب لوگوں کو دور جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، شہری اپنے ہی علاقے میں با آسانی ویکسین لگا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی دن 10 لاکھ ویکسینیشن، تمام اکائیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا : اسد عمر
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ موبائل ویکسی نیشن وین کو شہر میں مختلف اضلاع میں بھیجا جائے گا، ضلع جنوب، شرقی اور غربی میں دو دو ویکسی نیشن وین ہوں گی۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع وسطی 3 ، ضلع ملیر ایک اور ضلع کیماڑی میں 2 وین بھیجی جائیں گی۔