جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 8.4 فیصد تک پہنچ گئی

02 اگست, 2021 15:07

اسلام آباد : ملک میں ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 8.4 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے ماہانہ مہنگائی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں مجموعی طور پر مہنگائی میں 1.3 فیصد کا اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 8.4 فیصد تک پہنچ گئی۔

شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد، دیہی علاقوں میں 8 فیصد رہی۔ حساس قیمتوں کے اشاریوں میں 1.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : غریب کو مہنگائی، اشرافیہ کو ریلیف سے نوازا جا رہا ہے : شیری رحمان

ایک ماہ میں ٹماٹر 101.63 فیصد، پیاز 47.62 فیصد، آلو 12.66 فیصد، سبزیاں 5.16 فیصد، چینی 4.33 فیصد، ویجیٹبل گھی 3.16 فیصد، پیٹرول 8.51 فیصد، مٹی کا تیل 6.79 فیصد اور ڈیزل 5.32 فیصد مہنگا ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top