جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کی زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس، سیاحت کے فروغ پر گفتگو

30 جولائی, 2021 20:54

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جدید انفراسٹرکچر کے قیام اور مقامی آبادی کو سیاحت کے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے، جہاں سیاحت کو فروغ حاصل ہو وہاں مقامی آبادی کو بہتر معاشی مواقع میسر آسکیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گلگت بلتستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق پالیسی ڈائریکٹیو کے اجرا کی منظوری دی گئی، گلگت بلتستان کونسل الیکشن رول2021 کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غذر منہاس حسین کی بطور جج بینکنگ اینڈ کسٹمز کورٹ گلگت بلتستان تعیناتی کی منظوری دی گئی، منہاس حسین کو جج قومی احتساب کورٹ گلگت بلتستان کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین نہ لگوانے والے شہری سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں : اسد عمر

اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حالیہ بارشوں کے بعد کی صورت حال اور ریلیف اقدامات پر بریفنگ دی اور گلگت بلتستان میں سیاحت کی استعداد کو بروئے کار لانے اور فروغ سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطے میں سیاحت کا بے انتہا پوٹینشل موجود ہے، جدید انفراسٹرکچر کے قیام اور مقامی آبادی کو سیاحت کے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے، جہاں سیاحت کو فروغ حاصل ہو وہاں مقامی آبادی کو بہتر معاشی مواقع میسر آسکیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top