مقبول خبریں
خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں آج سے پولیو مہم کا آغاز
پشاور : خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں آج سے پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں شروع کی گئی پولیو مہم کے دوران 37 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو پانچ روز تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا سے مزید 86 افراد زندگی سے محروم
چیف سیکرٹری کاظم نیاز نے پولیو مہم کا آغاز کیا۔ مہم کے لیے 16 ہزار 731 ٹیمیں تشکیل دیں گئیں ہیں، مہم کے دوران 26 ہزار 719 پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔