جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نور مقدم قتل : پولیس کا کیس کو مضبوط کرنے کیلئے مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ

26 جولائی, 2021 14:54

اسلام آباد : پولیس نے ملزمان کے خلاف نور مقدم قتل کیس کو مضبوط کرنے کے لیئے مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا دو روزہ جسمانی مکمل ہونے کے بعد پیش کیا گیا۔ مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کے روبرو پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : ہوٹل پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی

عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کو ملزم سے تفتیش کرکے 28 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری طرف پولیس نے کیس کو ملزمان کے خلاف مزید مضبوط کرنے کے لیئے مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جرم میں معاونت، جرم چھپانا اور شواہد پر پردہ ڈالنےکی دفعات مقدمے میں شامل کی جائیں گی۔ موت کی وجہ بذریعہ مجسٹریٹ معلوم کرانے کی دفعہ بھی مقدمے میں شامل کی جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top