جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افعانستان میں امن نہ ہوا تو اس کے اثرات پاکستان پر ہوں گے : رحمان ملک

21 جولائی, 2021 11:50

اسلام آباد : رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بہت جلد طالبان کو کابل میں داخل ہوتا دیکھ رہا ہوں، افعانستان میں امن نہ ہوا تو اس کے اثرات پاکستان پر ہوں گے۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے پاکستان اور دنیا سے کورونا کی وباء ختم ہو۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ کشمیر دنیا کی سب سے بڑے جیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔ داسو واقعہ بھارت نے کروایا۔ ہم چینیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو وارننگ دیتا ہوں۔ آپ دہشتگردی کرتے ہو اور سمجھتے ہو کسی کو پتہ نہیں۔ کسی بھی مقام پر میرے ساتھ چلینج کریں میں ثابت کروں گا آپ دہشت گرد ہو۔ بھارت ایک روگ اسٹیٹ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تفتیش کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا کا کیس نہیں: شیخ رشید

رحمان ملک نے کہا کہ افعانستان میں امن نہ ہوا تو اس کے اثرات پاکستان پر ہوں گے۔ ہم دعا گو ہیں افعانستان میں امن ہو۔ میں بہت جلد طالبان کو کابل میں داخل ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ خون خرابہ ہوا تو اس کی ذمہ داری افعانستان حکومت اور طالبان پر ہوگی۔ اقوام متحدہ کو آگے آکر کردار ادا کرنا ہوگا۔

پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونی چاہیے۔ بوریوں سے نوٹ بھر بھر کر باہر آ رہے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں کوئی ایسی بات نہ کی جائے۔ علی امین گنڈا پور کے الزامات کی مذمت کرتا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top