جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مون سون بارشیں؛ خیبر پختونخوا میں سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

19 جولائی, 2021 16:02

پشاور: محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے سیاحوں کو مون سون بارشوں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابق مون سون بارشوں میں سیاح خصوصی احتیاط تدابیر کا خیال کریں، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقامات میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا : بارشوں کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق

محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کی صورت میں سیاح گاڑیاں پانی میں لے جانے کی ہرگز کوشش نہ کریں، سیاح دریا اور دیگر آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں، سیلابی صورت حال میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سیاحتی مقامات میں موسمیاتی صورت حال اور راستوں سے متعلق ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top