جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں پانی نہیں، عوام کو بھٹو کے نام پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے

19 جولائی, 2021 15:15

کراچی : خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ٹینکر مافیا پریشان شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اُٹھا رہا ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کو بھٹو کے نام پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل کراچی کے مختلف علاقے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ پانی کی عدم فراہمی نے شہریوں کو نو نو آنسو رلا دیا ہے۔ سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں میں ایک سے بڑھ کر ایک کام چور بٹھایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پورے صوبے میں وفاقی وزیروں کے پتلے نذر آتش کررہی ہے۔ پی پی اپنے نالائق وزیروں کی کارکردگی پر بھی احتجاج اور پتلے جلائے۔ سندھ حکومت کی غفلت سے ٹینکر مافیا پریشان شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اُٹھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیلٹا وائرس، اسپتالوں میں جگہ ختم، کراچی میں ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ بے لگام ٹینکر مافیا شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کررہا ہے۔ شہری سنت ابراہیمی ادا کرنے سے پہلے پانی کے حوالے سے شدید اذیت سے دوچار ہیں۔ کشمیر میں دن رات بھٹو کے قصیدے پڑھنے والے پلٹ کر اپنے صوبے کی طرف دیکھیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پانی کے سنگین بحران کی وجہ سے مساجد میں اعلانات ہورہے ہیں کہ عوام گھروں سے ہی وضو کرکے آئیں۔ پیپلز پارٹی نے عوام کو بھٹو کے نام پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ کراچی کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کے عوام کو سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج کیلئے اکسا رہی ہے۔ نظام کی بہتری پی پی کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top