جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیب پیشی ہنگامہ آرائی کیس : مریم نواز، رانا ثنا اللہ سمیت دیگر لیگی رہںماء چالان میں نامزد

19 جولائی, 2021 13:28

لاہور : مریم نواز کی نیب آفس پیش کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور خواجہ برادرن سمیت دیگر لیگی رہںما کو نامزد کردیا گیا ہے۔

مریم نواز کی نیب آفس پیش کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس کا چالان پراسکیوشن برانچ میں جمع کرادیا گیا ہے۔ جس میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ خواجہ برادرن، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، جاوید لطیف، پرویز رشید، دانیال عزیز، سیف الملوک، خواجہ عمران نذیر سمیت 190 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

چالان کے مطابق ملزمان نے مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامی آرائی اور توڑ پھوڑ کی، جس سے 13 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ہزاروں ارب کے اسکینڈلز پر خاموش نیب کے ہوتے ہوئے ترقی نہیں ہوسکتی : شاہد خاقان

چالان میں پراسکیوشن کے 72 گواہوں اور نیب کے تین افسران کو بھی بطور گواہ شامل کیا گیا ہے۔ پراسکیوشن برانچ نے پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان پر اعتراضات عائد کردیے۔

اعتراضات کے مطابق چالان میں پولیس اہلکاروں کے بیانات کو واضح طور نہیں لکھا گیا۔ واقعہ کی فوٹیجز کا فرانزک کروا کہ چالان کے ساتھ لف نہیں کی گئی۔

تھانہ چوہنگ پولیس نے 12 اگست 2020 کو نیب آفس ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ رانا ثناءاللہ ،سردار ایاز صادق سمیت ن لیگ کی دیگر قیادت نے انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمناتیں کرا رکھی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top