مقبول خبریں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی ٹک ٹاکر بن گئے
اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی بھی ٹک ٹاکر بن گئے ہے۔
پاکستانی صدرِ ڈاکٹر عارف علوی نے مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو جوائن کر لیا ہے۔
صدر پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان ٹک ٹک پر بھی موجود ہیں۔
The President of Pakistan is now on TikTok!
To spread the message of positivity & motivation for the youth of Pakistan, we will keep pushing inspiring videos for the TikTok users.
Follow https://t.co/G78TG3VtAx on TikTok
&
Watch our first video now 👇https://t.co/b3c2SXricr pic.twitter.com/LYe1QaQvHE— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 16, 2021
صدر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہےکہ کہ نوجوانوں میں مثبت سوچ اور جذبہ بڑھانے کے لیے ویڈیوز شیئر کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ ٹوئٹر پر صدر پاکستان کا ٹک ٹاک اکاونٹ بھی شیئر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو زیادہ سے زیادہ فالو کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے ویڈیوز کا دورانیہ بڑھا کر تین منٹ تک کردیا۔
ٹک ٹک پر ڈاکٹر عارف علوی کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں وہ کہتے ہے کہ میں پاکستان کا وہ خواب دیکھنے والا شخص ہوں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کررہا ہے، نوجوان پاکستان کی تعمیر میں دلچسپی لیں یہ آپ کا ملک ہے۔