جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور : پولیس وردی میں عوام کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

19 جولائی, 2021 11:06

لاہور : پولیس وردی میں سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔

لاہور میں ساندہ پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں عوام کو جعلی گرفتاری کے بعد پیسے لینے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور : عوام کو لوٹنے اور بوگس چیک دے کر فرار ہونیوالے دو ملزمان گرفتار

جعلی پولیس اہلکار ملزم بشیر عرف بشیرا اور یسین عوام سے پولیس وردی میں پیسے بٹورتے اور واردتیں کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف چوری، ڈکیتی اور فراڈ کے 72 مقدمات لاہور کے مختلف تھانوں میں درج تھے۔

ملزمان کے قبضہ سے پسٹل و گولیاں، 2 لاکھ روپے مالیت کے 8 موبائل فونز، ہنڈا 125 موٹر سائیکلم، ایل سی ڈی اور 80 ہزار روپے نقد برآمد کرلئے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top