جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کے ایم سی کی 4 ہیلتھ کیئر سہولیات محکمہ صحت کو دینے کا فیصلہ

17 جولائی, 2021 13:53

کراچی : سندھ کی کابینہ نے کے ایم سی کی 4 ہیلتھ کیئر سہولیات محکمہ صحت کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کے ایم سی کی 4 ہیلتھ کیئر گزری میٹرنٹی اسپتال، ضلع جنوبی، سوبھراج میٹرنٹی اسپتال ضلع جنوبی، گذدرآباد جنرل اسپتال ضلع جنوبی اور لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کورنگی محکمہ صحت کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کابینہ کے 2017 کی مردم شماری کی منظوری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں : شیری رحمان

کے ایم سی ان صحت کی سہولیات کو چلانے کیلئے 800 ملین روپے خرچ کرتی ہے، مالی مسائل کے باعث ان صحت کی سہولیات کو صحیح طریقے سے نہیں چلا پاتی۔ صحت مراکز کے ملازمین کو وقت پر تنخواہیں بھی ادا نہیں کرپاتی۔

سندھ حکومت کے ایم سی سے 800 ملین روپے نہیں لے گی، اب اپنے خرچوں سے ان اسپتالوں کو بہتر انداز میں چلائے گی۔ مجوزہ اسپتالوں کو عملے کے ساتھ محکمہ صحت کو ٹرانسفر ہو جائیں گے۔ سندھ کابینہ نے یہ فیصلہ کے ایم سی کی جانب سے کی گئی درخواست پر کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top