جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غریب کو مہنگائی، اشرافیہ کو ریلیف سے نوازا جا رہا ہے : شیری رحمان

17 جولائی, 2021 13:42

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے مہنگائی اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، غریب کو مہنگائی، اشرافیہ کو ریلیف سے نوازا جا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اشیائے ضروریہ گندم، چینی اور آئل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 53 فیصد اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح پہلے ہی 12.75 فیصد تھی، اس کے باوجود عید سے پہلے ریلیف کے بجائے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا۔ غریب کو مہنگائی، اشرافیہ کو ریلیف سے نوازا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کے ظلم کا آج ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا : شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ اب غریب یوٹیلٹی اسٹور سے بھی خریداری نہیں کر سکے گا۔ مافیا نے چینی بحران سے 230 ارب روپے بنائے، لیکن قیمتوں کا بوجھ غریب کی جیب پر پڑے رہا۔ پہلی بار یوٹلٹی اسٹور کی سبسڈی غریب کو نہیں بلکہ مافیا کو جا رہی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور نے 40 ہزار ٹن چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی ہے۔ اب یوٹیلٹی اسٹور پر چینی 68 کے بجائے 85 روپے کلو اور 170 روپے فی کلو ملنے والا گھی اب 260 روپے میں دستیاب ہوگا۔

پی پی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا ہے۔ کیا یہ ہے رلیف؟ اس حکومت نے مہنگائی اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top