مقبول خبریں
کراچی کے میگا ویکسینیشن سینٹر میں کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج، کام معطل ہوگیا
کراچی : ایکسپو سینٹر میں کنٹریکٹ ملازمین نے کام معطل ہوگیا، ویکسین لگوانے مجبوراً واپس جانے لگے ہیں۔
پاکستان کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں رجسٹریشن کا کام معطل ہوگیا۔ کنٹریکٹ ملازمین نے ایکسپو سینٹر میں تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر عوام کی رجسٹریشن کا عمل روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں مزید 2 ہزار 783 افراد مہلک وباء کورونا سے متاثر
ایکسپو سینٹر میں تین سو کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر معمور ہیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے، جو وعدہ کیا وہ نبھایا جائے، تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں۔ ویکسین لگوانے والے کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد واپس جانے لگے۔