جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

طالبان کو مذاکرات پر لانے کیلئے پاکستان سے زیادہ کسی نے کردار ادا نہیں کیا : وزیر اعظم

16 جولائی, 2021 12:55

تاشقند : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ  مجھے مایوسی ہوئی ہے کہ پاکستان پر الزام لگائے جاتے ہیں، طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان سے زیادہ کسی نے کردار ادا نہیں کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیاء رابطہ ممالک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر رپورٹ پر معاشی سرگرمیاں مارچ 2019 سے شروع ہوئی۔ سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ امید کرتے ہیں سی پیک علاقائی روبط میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی امن و سلامتی سب سے اہم ہے۔ افغانستان وسطی اور جنوبی ایشیاء کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ ہماری ترجیحی افغانستان میں استحکام ہے۔ افغانستان میں بدامنی کا اثر پاکستان پر بھی ہوتا ہے۔ خراب حالات سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے افغانستان کے نائب صدر کے الزامات مسترد کردیئے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے 70 ہزار سے زائد جانیں قربان ہوئیں۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان سے زیادہ کسی نے کردار ادا نہیں کیا۔ پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔ مجھے مایوسی ہوئی ہے کہ پاکستان پر الزام لگائے جاتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب امریکا کے فوجی افغانستان میں تھے، طالبان کو مذاکرات کی دعوت دینی چاہیے تھی۔ اب طالبان کیوں امریکا کی بات مانیں گے، جب افغانستان سے فوجیوں کا انخلاء ہورہا ہے۔ اسلحے کے زور پر افغان مسئلے کا کوئی حل نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ افغان شورش سے مزید مہاجرین کا پاکستان آنے کا خدشہ ہے۔ پاکستان مزید افغان مہاجرین برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ کامیاب کانفرنس منعقد کرنے کیلئے ازبکستان کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top