جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کا چینی ہم منصب سے رابطہ، داسو واقعے پر اظہار افسوس

16 جولائی, 2021 11:03

اسلام آباد : وزیر اعظم نے داسو واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کے وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور داسو واقعے میں چینی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام سوگوار خاندانوں کے غم اور درد میں برابر کی شریک ہے۔ زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : داسو دھماکے میں بارودی مواد کا سراغ مل گیا : فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل اورتمام پہلوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top