جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تبدیلی سرکار نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا

15 جولائی, 2021 17:12

اسلام آباد: تبدیلی سرکار نے عید الاضحی سے چند روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کرعوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے ، ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ۔

 نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی : شہباز شریف

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی، وزیراعظم نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا اوراضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی ۔

خیال رہے اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے  تک فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی ۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 40 پیسے  فی لیٹراور مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top